قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 33
وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
اور جو اپنی گواہیاں ٹھیک ٹھیک دینے والے ہیں
آيت 33: وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ: «اور جو لوگ اپنى گواهيوں پر قائم رهنے والے هيں۔»
در اصل گواهى بھى ايك امانت هے اور جو شخص غلط گواهى ديتا هے يا گواهى كو چھپاليتا هے وه امانت ميں خيانت كا مرتكب هوتا هے۔ سورة البقرة ميں الله تعالى كا فرمان هے: (وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَادَةً عِندَهُ مِنَ اللَّهِ) (آيت 140) «اور (كان كھول كر سن لو) اس شخص سے بڑھ كر ظالم اور كون هوگا جس كے پاس الله كى طرف سے ايك گواهى تھى جسے اس نے چھپا ليا؟» علمائے يهود كے پاس نبى آخر الزمان صلى الله عليه وسلم كى بعثت كے بارے ميں الله كى طرف سے گواهى تھى، انهوں نے اس گواهى كو چھپا كر الله كى امانت ميں خيانت كى۔ سورة البقرة كى اس آيت ميں اسى گواهى كو چھپانے كا ذكر هے۔