قرآن کریم > الـمعارج
بسم الله الرحمن الرحيم
سورة المعارج
سورة المعارج تين سورتوں پر مشتمل دوسرے ضمنى گروپ كى پهلى سورت هے۔ اس گروپ ميں پهلى دو سورتيں يعنى سورة المعارج اور سوره نوح جوڑے كى شكل ميں هيں، جب كه تيسرى سورت (سورة الجن) منفرد هے۔
•
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگا ہے
لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
جو کافروں پر آنے والا ہے، کوئی نہیں ہے جو اُسے روک سکے
مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
وہ اﷲ کی طرف سے آئے گا جو چڑھنے کے تمام راستوں کا مالک ہے
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
فرشتے اور رُوح القدس اُس کی طرف ایک ایسے دن میں چڑھ کر جاتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
لہٰذا تم خوبصورتی کے ساتھ صبر سے کام لو
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
یہ لوگ اُسے دُور سمجھ رہے ہیں
وَنَرَاهُ قَرِيبًا
اور ہم اُسے قریب دیکھ رہے ہیں
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
(وہ عذاب) اُس دن ہوگا جب آسمان تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوجائے گا
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
اور پہاڑ رنگین رُوئی کی طرح ہوجائیں گے
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور کوئی جگری دوست کسی جگری دوست کو پوچھے گا بھی نہیں