May 23, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 92

وَأَطِيعُواْ اللَّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَاحْذَرُواْ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُواْ أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِينُ

اور اﷲ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور (نافرمانی سے) بچتے رہو۔ اور اگر تم (اس حکم سے) منہ موڑوگے تو جان رکھو کہ ہمارے رسول پر صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف صاف طریقے سے (اﷲ کے حکم کی) تبلیغ کر دیں

آیت 92:   وَاَطِیْعُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاحْذَرُوْا:  ،،اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور (ان کی نافرمانی سے)  بچتے رہو۔ ،،

             فَاِنْ تَوَلَّــیْتُمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّـمَا عَلٰی رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ:  ،،پھر اگر تم پیٹھ موڑ لو گے تو جان لو کہ ہمارے رسول  پر تو ذمہ داری ہے بس صاف صاف پہنچا دینے کی۔ ،،

            یہ اللہ کا حکم ہے۔  اللہ کا حکم پہنچانا رسول کے ذمے تھا،  تو رسول نے پہنچا کر اپنی ذمہ داری ادا کر دی،  اب معاملہ اللہ کا اور تمہارا ہو گا۔  اللہ تم سے نمٹ لے گا،  تم سے حساب لے لے گا۔ 

UP
X
<>