قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 85
فَأَثَابَهُمُ اللَّهُ بِمَا قَالُواْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ جَزَاء الْمُحْسِنِينَ
چنانچہ ان کے اس قول کی وجہ سے اﷲ ان کو وہ باغات دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی نیکی کرنے والوں کا صلہ ہے
آیت 85: فَاَثَابَہُمُ اللّٰہُ بِمَا قَالُــوْا جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا: ،،تو اللہ نے ان کے اس قول کے بدلے انہیں وہ باغات عطا کیے جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ ،،
وَذٰلِکَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیْنَ: ،،اور یہی بدلہ ہے احسان کی روش اختیار کرنے والوں کا۔ ،،
جو خوش قسمت نفوس اسلام قبول کریں ، اور اسلام کے بعد ایمان اور پھر ایمان سے آگے بڑھ کراحسان کے درجے تک پہنچ جائیں ان کا بدلہ یہی ہے۔