قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 81
وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِالله والنَّبِيِّ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَااتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء وَلَكِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ
اگر یہ لوگ اﷲ پر اور نبی پر اور جو کلام ان پر نازل ہوا ہے اس پر ایمان رکھتے تو ان (بت پرستوں کو دوست نہ بناتے، لیکن (بات یہ ہے کہ) ان میں زیادہ تعداد ان کی ہے جو نافرمان ہیں
آیت 81: وَلَــوْ کَانُـوْا یُـؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالنَّبِیِّ وَمَــآ اُنْزِلَ اِلَـیْہِ: ،،اور اگر یہ ایمان لاتے اللہ پر اور نبی پر اور اس پر جو نبی پر نازل کیا گیا (یعنی قرآن حکیم)،،
مَا اتَّخَذُوْہُمْ اَوْلِـیَـآء: ،،تو پھر انہوں نے اِن (کافروں ) کو اپنا ولی نہ بنایا ہوتا،،
وَلٰـکِنَّ کَثِیْرًا مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ: ،،لیکن ان کی اکثریت نا فرمانوں پر مشتمل ہے۔ ،،