May 25, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 80

تَرَى كَثِيرًا مِّنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنفُسُهُمْ أَن سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَالِدُونَ 

تم ان میں سے بہت سوں کو دیکھتے ہو کہ انہوں نے (بت پرست) کافروں کو اپنا دوست بنایا ہوا ہے۔ یقینا جو کچھ انہوں نے اپنے حق میں اپنے آگے بھیج رکھا ہے وہ بہت برا ہے، کیونکہ (ان کی وجہ سے) اﷲ ان سے ناراض ہوگیا ہے، اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے

آیت 80:   تَرٰی کَثِیْرًا مِّنْہُمْ یَتَوَلَّــوْنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا:   ،،تم ان میں  سے اکثر کو دیکھو گے کہ وہ کافروں  سے دوستی رکھتے ہیں ۔ ،،

            خود کافروں  کے حمایتی بنتے ہیں  اور اپنے لیے ان کی حمایت تلاش کرتے ہیں ۔

             لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنْفُسُہُمْ:  ،،بہت ہی ُبری کمائی ہے جو انہوں  نے اپنے لیے آگے بھیجی`ہے،،

            یہ ان کے جو کرتوت ہیں  وہ سب آگے اللہ کے ہاں  جمع ہو رہے ہیں  اور ان کا وبال ان پر آئے گا۔  

             اَنْ سَخِطَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ:   ،،یہ کہ اللہ تعالیٰ کا غضب ہو گا ان پر،،

             وَفِی الْْعَذَابِ ہُم خٰلِدُوْنَ:  ،،اور وہ عذاب میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں  گے۔ ،،

UP
X
<>