May 25, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 79

كَانُواْ لاَ يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُواْ يَفْعَلُونَ 

وہ جس بدی کا ارتکاب کرتے تھے، اس سے ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کا طرزِ عمل نہایت برا تھا

آیت 79:   کَانُوْا لاَ یَتَنَاہَوْنَ عَنْ مُّنْکَرٍ فَعَلُوْہُ:    ،،یہ لوگ ایک دوسرے کو نہیں  روکتے تھے اُن منکرات سے جو وہ کرتے تھے۔ ،،

            جس معاشرے سے نہی عن المنکر ختم ہو جائے گا،  وہ پورا معاشرہ سنڈاس بن جائے گا۔  یہ تو گویا انتظامِ صفائی ہے۔  ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نگاہ رکھے،  ایک دوسرے کو روکتا رہے کہ یہ کام غلط ہے، یہ مت کرو! جس معاشرے سے یہ تنقید اور احتساب ختم ہو جائے گا، اس کے اندر لازماً خرابی پیدا ہو جائے گی۔

             لَبِئْسَ مَا کَانُوْا یَفْعَلُوْنَ:  ،،بہت ہی برا طرزِ عمل تھا جو انہوں  نے اختیار کیا۔ ،،

UP
X
<>