May 26, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 77

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لاَ تَغْلُواْ فِي دِينِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلاَ تَتَّبِعُواْ أَهْوَاء قَوْمٍ قَدْ ضَلُّواْ مِن قَبْلُ وَأَضَلُّواْ كَثِيرًا وَضَلُّواْ عَن سَوَاء السَّبِيلِ 

 (اور ان سے یہ بھی کہو کہ :) ’’ اے اہلِ کتاب ! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو، اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو جو پہلے خود بھی گمراہ ہوئے، بہت سے دوسروں کو بھی گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے

آیت 77:  قُلْ یٰٓــاَہْلَ الْکِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْـنِکُمْ غَیْرَ الْحَقِّ:  ،،کہہ دیجیے اے اہل کتاب، اپنے دین میں  نا حق غلو نہ کرو،،  ُ   َ

            یہ تم نے حضرت عیسٰی کو محبت اور عقیدت کی وجہ سے جو کچھ بنا دیا ہے،  وہ سراسر مبالغہ ہے۔  حضور  کی شان میں  بھی مبالغہ آرائی اگر لوگ کرتے ہیں  تو محبت کی وجہ سے کرتے ہیں ، عشق رسول  کے نام پر کرتے ہیں ، عقیدت کے غلو کی وجہ سے کرتے ہیں ۔  تو غلو (مبالغہ)  درحقیقت انسان کو گمراہی کی طرف لے جاتا ہے۔  چنانچہ اس سے منع کیا جا رہا ہے۔    َ

             وَلاَ تَـتَّبِعُوْٓا اَہْوَآء قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوْا مِنْ قَـبْلُ:  ،،اور مت پیروی کرو اُن لوگوں  کی بدعات کی جو تم سے پہلے (خود بھی)  گمراہ ہوئے،،

             جیسا کہ میں  نے عرض کیا ہے،  یہ تثلیث مصر میں  زمانہ ٔقدیم سے موجود تھی،  اُسی کو انہوں  نے اختیار کیا۔

              وَاَضَلُّوْا کَثِیْرًا وَّضَلُّوْا عَنْ سَوَآءِ السَّبِیْلِ:  ،،اور انہوں  نے بہت سے دوسرے لوگوں  کو بھی گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔ ،،

UP
X
<>