قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 76
قُلْ أَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلاَ نَفْعًا وَاللَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(اے پیغمبر ! ان سے) کہو کہ : ’’ کیا تم اﷲ کے سوا ایسی مخلوق کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ کوئی فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے، اور نہ نقصان پہنچانے کی، جبکہ اﷲ ہر بات کو سننے والا، ہر چیز کو جاننے والا ہے ؟ ‘‘
آیت 76: قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لاَ یَمْلِکُ لَـکُمْ ضَرًّا وَّلاَ نَفْعًا: ،،آپ کہیے کیا تم پوجتے ہو اللہ کے سوا انہیں جو تمہارے لیے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ نفع کا؟،،
وَاللّٰہُ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ: ،،جبکہ اللہ ہی سبب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے۔ ،،