قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 74
أَفَلاَ يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
کیا پھر بھی یہ لوگ معافی کیلئے اﷲ کی طر ف رُجوع نہیں کریں گے، اور اس سے مغفرت نہیں مانگیں گے ؟ حالانکہ اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے !
آیت 74: اَفَلاَ یَتُوْبُوْنَ اِلَی اللّٰہِ وَیَسْتَغْفِرُوْنَـہ: ،،تو کیا یہ لوگ اللہ کی جناب میں توبہ اور اس سے استغفار نہیں کرتے؟،،
وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ: ،،اور اللہ تو غفور اور رحیم ہے۔ ،،