July 10, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 72

لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُواْ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَقَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُواْ اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ 

وہ لوگ یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ ’’ اﷲ مسیح ابنِ مریم ہی ہے ‘‘ حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ ’’ اے بنی اسرائیل ! اﷲ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار۔ یقین جانو کہ جو شخص اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے، اﷲ نے اس کیلئے جنت حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے، اور جو لوگ (یہ) ظلم کرتے ہیں ، ان کو کسی قسم کے یارومددگار میسر نہیں آئیں گے۔‘‘

آیت 72:   لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَا لُــوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَم:   ،،یقینا کفر کیا اُن لوگوں  نے جنہوں  نے کہا کہ اللہ مسیح ابن ِ مریم ہی ہے۔ ،، ُ   َ

             یہ وہی بات ہے جو اس سے پہلے اسی سورۃ کی آیت: 17 میں  آ چکی ہے،  یعنی اللہ ہی نے  مسیح کی شخصیت کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔

             وَقَالَ الْمَسِیْحُ  یٰــبَنِیْ اِسْرَآئِیْلَ اعْبُدُوا اللّٰہَ رَبِّیْ وَ رَبَّـکُمْ:   ،،جبکہ مسیح  نے تو کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل، بندگی اور پرستش کرو اللہ کی جو میرا بھی ربّ ہے اور تمہارا بھی ر بّ ہے۔ ،،

              اِنَّـہ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَـیْـہِ الْجَنَّـۃَ:  ،،یقینا جو بھی اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ نے اُس پر جنت کو حرام کر دیا ہے،،

             وَمَاْوٰٹہُ النَّارُ وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ:  ،،اور اُس کا ٹھکانہ آگ ہے،  اورایسے ظالموں  کے لیے کوئی مدد گار نہیں  ہو گا۔ ،،

UP
X
<>