July 10, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 70

لَقَدْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ رُسُلاً كُلَّمَا جَاءهُمْ رَسُولٌ بِمَا لاَ تَهْوَى أَنْفُسُهُمْ فَرِيقًا كَذَّبُواْ وَفَرِيقًا يَقْتُلُونَ

ہم نے بنو اسرائیل سے عہد لیا تھا، اور ان کے پاس رسول بھیجے تھے۔ جب کوئی رسول ان کے پاس کوئی ایسی بات لے کر آتا جس کو ان کا دل نہیں چاہتا تھا تو کچھ (رسولوں) کو انہوں نے جھٹلایا اور کچھ کو قتل کرتے رہے

 آیت 70:   لَقَدْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْٓ اِسْرَآئِیْلَ وَاَرْسَلْنَــآ اِلَـیْہِمْ رُسُلاً:   ،،ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے۔ ،،

             یہاں  بہت سے رسول بھیجنے سے مراد ہے بہت سے انبیاء بھیجے۔  جیسا کہ میں  پہلے عرض کر چکا ہوں ،  قرآن مجید میں  رسول کا لفظ نبی کی جگہ استعمال ہوا ہے،  البتہ جہاں  تک لفظ رسول کے اصطلاحی مفہوم کا تعلق ہے تو حضرت موسیٰ کے بعد بنی اسرائیل میں  رسول صرف ایک آئے ہیں یعنی حضرت عیسیٰ، باقی سب نبی تھے۔  

             کُلَّمَا جَآء ہُمْ  رَسُوْلٌم  بِمَا لاَ تَہْوٰٓی اَنْفُسُہُمْ:  ،،(لیکن)  جب بھی کبھی ان کے پاس کوئی رسول لے کر آیا وہ چیز جو ان کی خواہشاتِ نفس کے خلاف تھی،،

              فَرِیْـقًا کَذَّبُوْا وَفَرِیْقًا یَّــقْتُـلُوْنَ:  ،،تو ایک گروہ کو انہوں  نے جھٹلایا اور ایک گروہ کو قتل کرتے رہے۔ ،،

UP
X
<>