قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 50
أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
بھلا کیا یہ جاہلیت کا فیصلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ حالانکہ جو لوگ یقین رکھتے ہوں ان کیلئے اﷲ سے اچھا فیصلہ کرنے والاکون ہو سکتا ہے ؟
ٓیت 50: اَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُوْنَ: ،،تو کیا یہ جاہلیت کے فیصلے چاہتے ہیں؟،،
جاہلیت سے مراد حضور کی بعثت سے پہلے کا دور ہے۔ یعنی کیا قانونِ الٰہی نازل ہو جانے کے بعد بھی یہ لوگ جاہلیت کے دستور، اپنی روایات اور اپنی رسومات پر عمل کرنا چاہتے ہیں؟ جیسا کہ ہندوستان میں مسلمان زمین دارانگریز کی عدالت میں کھڑے ہو کر کہہ دیتے تھے کہ ہمیں اپنی وراثت کے مقدمات میں شریعت کا فیصلہ نہیں چاہیے بلکہ رواج کا فیصلہ چاہیے۔
وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰہِ حُکْمًا لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ: ،،اور اللہ کے حکم (اور فیصلے) سے بہتر کس کا حکم ہو سکتا ہے ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھنے والے ہیں ۔ ،،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس یقین اور ایمانِ حقیقی کی دولت سے سرفراز فرمائے۔ (آمین!)