July 17, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 46

وَقَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِم بِعَيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَآتَيْنَاهُ الإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ

اور ہم نے ان (پیغمبر وں) کے بعد عیسیٰ ابنِ مریم کو اپنے سے پہلی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والا بنا کر بھیجا، اور ہم نے ان کو اِنجیل عطا کی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا، اور جو اپنے سے پہلی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والی اور متقیوں کیلئے سراپا ہدایت و نصیحت بن کر آئی تھی

ٓیت 46:   وَقَـفَّـیْنَا عَلٰٓی اٰثَارِہِمْ بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ:  ،،اور ہم نے ان کے پیچھے انہی کے نقش ِقدم پر عیسیٰ ابن ِمریم کو بھیجا،،

             مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ التَّوْرٰٹۃِ:  ،،(وہ آئے)  تصدیق کرتے ہوئے اُس کی جو ان کے سامنے موجود تھا تورات میں  سے،،

             وَاٰتَـیْنٰـہُ الْاِنْجِیْلَ فِیْہِ ہُدًی وَّنُوْرٌ:  ،،اور ہم  نے انہیں  انجیل عطا کی، اس میں  ہدایت بھی تھی اور نور بھی تھا،،

             وَّمُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ التَّوْرٰٹۃِ:  ،،اور وہ (انجیل بھی)  تصدیق کر رہی تھی اس کی جو تورات میں  سے اُس کے سامنے موجود تھا،،

             وَہُدًی وَّمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِیْنَ:   ،،اور وہ ہدایت (راہنمائی)  اور نصیحت تھی تقویٰ والوں  کے  لیے۔ ،،

UP
X
<>