October 24, 2026

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 90

 إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُواْ كُفْرًا لَّن تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الضَّآلُّونَ 

(اس کے بر خلاف) جن لوگوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کیا، پھر کفر میں بڑھتے ہی چلے گئے، ان کی توبہ ہر گز قبول نہ ہوگی، ایسے لوگ راستے سے بالکل ہی بھٹک چکے ہیں

آیت ۹۰    اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بَعْدَ اِیْمَانِہِمْ ثُمَّ ازْدَادُوْا کُفْـرًا:  ’’بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اپنے ایمان کے بعد‘ پھر وہ اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے‘‘

            یعنی حق کو پہچان لینے کے بعد‘ چاہے زبان سے مانا ہو یا نہ مانا ہو‘ پھر اگر وہ کفر کرتے ہیں یا زبان سے ماننے کے بعد مرتد ہو جاتے ہیں‘ اور پھر وہ اپنے کفر میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

             لَّــنْ تُقْبَـلَ تَوْبَتُہُمْ:  ’’ان کی توبہ کبھی قبول نہیں ہوگی۔‘‘

             وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الضَّآلُّــوْنَ:  ’’اور وہ تو یقینا گمراہوں میں سے ہیں۔‘‘ 

UP
X
<>