قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 89
إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ مِن بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُواْ فَإِنَّ الله غَفُورٌ رَّحِيمٌ
البتہ جو لوگ اس سب کے بعد بھی توبہ کر کے اپنی اصلاح کر لیں، تو بیشک اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے
آیت ۸۹: (اِلاَّ الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَاَصْلَحُوْا) «سوائے ان کے جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں»
یعنی سچے دل سے ایمان لا کر عمل ِصالح کی روش پر گامزن ہو جائیں۔
(فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُــوْرٌ رَّحِیْمٌ( «تویقینا اللہ تعالیٰ بخشنے والا‘ رحم فرمانے والا ہے».
توبہ کا دروازہ ابھی بند نہیں ہے۔