قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 83
أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ
اب کیا یہ لوگ اﷲ کے دین کے علاوہ کسی اور دین کی تلاش میں ہیں ؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جتنی مخلوقات ہیں ان سب نے اﷲ ہی کے آگے گردن جھکا رکھی ہے، (کچھ نے) خوشی سے اور (کچھ نے) ناچار ہو کر، اور اسی کی طرف وہ سب لوٹ کر جائیں گے
آیت ۸۳: اَفَـغَـیْرَ دِینِ اللّٰہِ یَـبْغُوْنَ: «تو کیا یہ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں؟»
وَلَــہ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْہًا وَّاِلَـیْہِ یُرْجَعُوْنَ: «جبکہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے وہ اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کیے ہوئے ہے‘ چاہے خوشی سے اور چاہے مجبوراً‘ اور اُسی کی طرف ان سب کو لوٹا دیا جائے گا۔»