July 22, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 68

 إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ 

ابراہیم کے ساتھ تعلق کے سب سے زیادہ حق دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی، نیز یہ نبی (آخر الزماں ﷺ) اور وہ لوگ ہیں جو (ان پر) ایمان لائے ہیں ۔ا ور اﷲ مؤمنوں کا کارساز ہے

 آیت 68:    اِنَّ اَوْلَی النَّاسِ بِاِبْرٰہِیْمَ لَـلَّذِیْنَ اتَّــبَعُوْہُ:  «یقینا ابراہیم  سے سب سے زیادہ قربت رکھنے والے لوگ تو وہ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی»

             وَہٰذَا النَّبِیُّ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا:  «اور اب یہ نبی (حضرت محمد ) اور جو ان پر ایمان لائے (اس نسبت کے زیادہ حقدارہیں)۔»

             وَاللّٰہُ وَلِـیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ:  «اور اللہ ان مؤمنوں کا ساتھی ہے۔»

            وہ اہل ایمان کا حامی و مددگار ہے‘ پشت پناہ ہے‘ حمایتی ہے۔

UP
X
<>