قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 69
وَدَّت طَّآئِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلاَّ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
(مسلمانو !) اہلِ کتاب کا ایک گروہ یہ چاہتا ہے کہ تم لوگوں کو گمراہ کر دے، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی اور کو گمراہ نہیں کر رہے، اگرچہ انہیں اس کا احساس نہیں ہے
آیت 69: وَدَّتْ طَّـآئِفَۃٌ مِّنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ لَــوْ یُضِلُّوْنَـکُمْ: «اہل کتاب کا ایک گروہ آرزو مند ہے کہ (اے مسلمانو!) تمہیں کسی طرح گمراہ کر دیں۔»
وَمَا یُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَہُمْ وَمَا یَشْعُرُوْنَ: «اور وہ نہیں گمراہ کر سکیں گے مگر اپنے آپ کو‘ لیکن انہیں اس کا شعور نہیں ہے۔»