قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 184
فَإِن كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ جَآؤُوا بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
(اے پیغمبر !) اگر پھر بھی یہ لوگ تمہیں جھٹلائیں تو (یہ کوئی نئی بات نہیں) تم سے پہلے بھی بہت سے اُن رسولوں کو جھٹلایا جا چکا ہے جو کھلی کھلی نشانیاں بھی لائے تھے، لکھے ہوئے صحیفے بھی اور ایسی کتاب بھی جو (حق کو) روشن کر دینے والی تھی
آیت 184: فَاِنْ کَذَّبُوْکَ: ’’پھر (اے نبی) اگر وہ آپ کو جھٹلا دیں‘‘
تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ یہ معاملہ صرف آپ ہی کے ساتھ نہیں ہوا۔
فَقَدْ کُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَـبْلِکَ: ’’تو آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو جھٹلایا جا چکا ہے‘‘
یہ تو اس راستے کا ایک عام تجربہ ہے ‘ جس سے آپ کو بھی گزرنا پڑے گا۔
جَآؤُوْ بِالْبَـیِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالْکِتٰبِ الْمُنِیْرِ: ’’جو آئے تھے واضح نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر۔‘‘