July 7, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 178

وَلاَ يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لِّأَنفُسِهِمْ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُواْ إِثْمًا وَلَهْمُ عَذَابٌ مُّهِينٌ 

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ ہر گز یہ نہ سمجھیں کہ ہم انہیں جو ڈھیل دے رہے ہیں وہ ان کے لئے کوئی اچھی بات ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ ہم تو انہیں صرف اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور آگے بڑھ جائیں، اور (آخر کار) ان کیلئے ایسا عذاب ہوگا جو انہیں ذلیل کر کے رکھ دے گا

 آیت 178:  وَلاَ یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْآ اَنَّـمَا نُمْلِیْ لَہُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِہِمْ:  ’’اور مت سمجھیں یہ کافر کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے‘‘ ۔  ُ

            کافروں کو مہلت اس لیے ملتی ہے کہ وہ اپنے کفر میں اور بڑھ  جائیں تاکہ اپنے آپ کو برے سے برے عذاب کا مستحق بنا لیں۔ اللہ ان کو ڈھیل ضرور دیتا ہے‘ لیکن یہ نہ سمجھو کہ یہ ڈھیل ان کے حق میں اچھی ہے۔ 

             اِنَّمَا نُمْلِیْ لَـہُمْ لِیَزْدَادُوْآ اِثْمًا:   ’’ہم تو ان کو صرف اس لیے ڈھیل دیتے ہیں تاکہ وہ گناہ میں اور اضافہ کر لیں۔‘‘

             وَلَـہُمْ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ:  ’’اور ان کے لیے اہانت آمیز عذاب ہو گا۔‘‘ 

UP
X
<>