July 6, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 173

الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُواْ لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَاناً وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ 

وہ لوگ جن سے کہنے والوں نے کہا تھا کہ : ’’ یہ (مکہ کے کافر) لوگ تمہارے (مقابلے) کیلئے (پھر سے) جمع ہوگئے ہیں، لہٰذا ان سے ڈرتے رہنا ۔ تو اس (خبر) نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کر دیا اور وہ بول اٹھے کہ : ’’ ہمارے لئے اﷲ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔ ‘‘

 

 آیت 173:  اَلَّذِیْنَ قَالَ لَہُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَــکُمْ فَاخْشَوْہُمْ:  ’’یہ وہ لوگ ہیں جن سے لوگوں نے کہا کہ تمہارے خلاف بڑی فوجیں جمع ہو گئی ہیں‘ پس ان سے ڈرو!‘‘

             فَزَادَہُمْ اِیْمَانًا:  ’’تو اس بات نے ان کے ایمان میں اور زیادہ اضافہ کر دیا‘‘

             وَّقَالُــوْا حَسْبُـنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ:  ’’اور انہوں نے کہا اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہی بہترین کارساز ہے۔‘‘

 

            اُسی کا سہارا سب سے اچھا سہارا ہے۔ چنانچہ یہ لوگ بے خوف ہو کر مقابلے کے لیے نکلے۔

UP
X
<>