July 6, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 172

الَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِلّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُواْ مِنْهُمْ وَاتَّقَواْ أَجْرٌ عَظِيمٌ

وہ لوگ جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اﷲ اور رسول کی پکار کا فرماں برداری سے جواب دیا، ایسے نیک اور متقی لوگوں کیلئے زبردست اجر ہے

 آیت 172:   اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰہِ وَالرَّسُوْلِ مِنْ بَعْدِ مَــآ اَصَابَہُمُ الْقَرْحُ:  ’’جن لوگوں نے لبیک کہی اللہ اور رسول کی پکار پر اس کے بعد کہ ان کو چرکا لگ چکا تھا۔‘‘

            یہ آیت سابقہ آیات کے تسلسل میں آئی ہے۔ یعنی اس اجر عظیم کے مستحق وہ لوگ ٹھہریں گے کہ اُحد کی شکست کا زخم کھانے کے بعد بھی ان کے عزم و ایمان کا یہ حال ہے کہ جونہی اللہ اور رسول کی جانب سے انہیں ایک تازہ مہم کے لیے پکارا گیا وہ فوراً تیار ہو گئے۔

             لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْہُمْ وَاتَّـقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌ:  ’’ان میں سے جو بھی محسنین اور متقین ہیں ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔‘‘ 

UP
X
<>