July 5, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 170

 فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُواْ بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلاَّ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ 

اﷲ نے ان کو اپنے فضل سے جو کچھ دیا ہے، وہ اس پر مگن ہیں، اور ان کے پیچھے جو لوگ ابھی ان کے ساتھ (شہادت میں ) شامل نہیں ہوئے، اُن کے بارے میں اس بات پر بھی خوشی مناتے ہیں کہ (جب وہ ان سے آکر ملیں گے تو) نہ ان پر کوئی خوف ہوگا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے

  آیت 170:  فَرِحِیْنَ بِمَآاٰتٰـٹہُمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہ:   ’’شاداں و فرحاں ہیں اُس پر جو کچھ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے‘‘

             وَیَسْتَـبْشِرُوْنَ بِالَّذِیْنَ لَمْ یَلْحَقُوْا بِہِمْ مِّنْ خَلْفِہِمْ:  ’’اور بشارت حاصل کر رہے ہیں اُن لوگوں کے بارے میں جو ان کے پیچھے (دنیا میں) رہ گئے ہیں اور ابھی اُن سے نہیں ملے‘‘

             اَلاَّ خَوْفٌ عَلَـیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ:  ’’کہ نہ اُن پر کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ حزن سے دوچار ہوں گے۔‘‘ 

UP
X
<>