قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 169
وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُواْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاء عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
اور (اے پیغمبر !) جو لوگ اﷲ کے راستے میں قتل ہوئے ہیں، انہیں ہر گز مردہ نہ سمجھنا ۔ بلکہ وہ زندہ ہیں، انہیں اپنے رب کے پاس رزق ملتا ہے
آیت 169: وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتًا: ’’اور ہرگز نہ سمجھنا اُن لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائیں کہ وہ مردہ ہیں۔‘‘ ُ
یہی مضمون قبل ازیں سورۃ البقرۃ میں آ چکا ہے: وَلاَ تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتٌ بَلْ اَحْیَــآءٌ وَّلٰــکِنْ لاَّ تَشْعُرُوْنَ.
بَلْ اَحْیَــآءٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوْنَ: ’’بلکہ وہ تو زندہ ہیں‘ اپنے ربّ کے پاس رزق پا رہے ہیں۔‘‘