July 2, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 168

الَّذِينَ قَالُواْ لإِخْوَانِهِمْ وَقَعَدُواْ لَوْ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُوا قُلْ فَادْرَؤُوا عَنْ أَنفُسِكُمُ الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے (شہید) بھائیوں کے بارے میں بیٹھے بیٹھے یہ باتیں بناتے ہیں کہ اگر وہ ہماری بات مانتے تو قتل نہ ہوتے ۔ کہہ دو کہ : ’’ اگر تم سچے ہو تو خود اپنے آپ ہی سے موت کو ٹال دینا ۔ ‘‘

 آیت 168:   اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِہِمْ وَقَـعَدُوْا لَــوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا:  ’’یہ وہ لوگ ہیں جو خود تو بیٹھے رہے اور اپنے (شہید ہوجانے والے) بھائیوں کی نسبت کہا کہ اگر وہ بھی ہمارے ساتھ آ گئے ہوتے تو قتل نہ ہوتے۔‘‘

             قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِکُمُ الْمَوْتَ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ:  ’’تو (اے نبی ) ان سے کہیے اچھا اگر تم (اپنے اس قول میں) سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا کر دکھا دو۔‘‘

            کیا تم اپنے آپ سے موت کو ٹال لو گے؟ خود موت سے بچے رہو گے؟ کیا موت تمہیں اپنے گھروں میں نہیں آئے گی؟

UP
X
<>