قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 166
وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ
اور تمہیں جو مصیبت اس دن پہنچی جب دونوں لشکر ٹکرائے تھے، وہ اﷲ کے حکم سے پہنچی، تاکہ وہ مومنوں کو بھی پرکھ کر دیکھ لے
آیت 166: وَمَـآ اَصَابَکُمْ یَوْمَ الْتَقَی الْجَمْعٰنِ فَبِاِذْنِ اللّٰہِ: ’’اور جو بھی مصیبت تم پر آئی ہے اُس دن جب دونوں لشکر آپس میں بھڑ گئے تھے وہ اللہ کے اِذن سے آئی ہے‘‘
اللہ کے اذن کے بغیر تو یہ تکلیف نہیں آ سکتی تھی۔
وَلِیَعْلَمَ الْمُؤْمِنِیْنَ: ’’اور یہ اس لیے تھی کہ اللہ ظاہر کردے ایمان والوں کو۔‘‘
یہ ظاہر ہو جائے کہ کون ہیں اصل مؤمن‘ حقیقی مؤمن جو صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔