قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 163
هُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ اللَّهِ واللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ
اﷲ کے نزدیک اِ ن لوگوں کے درجات مختلف ہیں، اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اﷲ اس کو خوب دیکھتا ہے
آیت 163: ہُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللّٰہِ: ’’ان کی بھی درجہ بندیاں ہیں اللہ کے ہاں۔‘‘
جیسے نیکوکاروں کے درجے ہیں اسی طرح وہاں بدکاروں کے بھی درجے ہیں۔ سب بدکار برابر نہیں اور سب نیکوکار برابر نہیں۔
وَاللّٰہُ بَصِیْرٌم بِمَا یَعْمَلُوْنَ: ’’اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اسے دیکھ رہاہے۔‘‘