June 29, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 157

وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

اور اگر تم اﷲ کے راستے میں قتل ہو جاؤ یا مر جاؤ، تب بھی اﷲ کی طرف سے ملنے والی مغفرت اور رحمت ان چیزوں سے کہیں بہتر ہے جو یہ لوگ جمع کررہے ہیں

 آیت 157: وَلَئِنْ قُـتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَوْ مُـتُّمْ:  ’’اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل ہوجاؤ یا ویسے ہی تمہیں موت آ جائے‘‘

             لَـمَغْفِرَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَرَحْمَۃٌ خَیْـرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ: ’’تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مغفرت اور رحمت تمہیں ملے گی وہ کہیں بہتر ہے اُن چیزوں سے جو یہ جمع کر رہے ہیں۔‘‘

            اگر دنیا میں دس پندرہ سال اور جی لیتے تو کیا کچھ جمع کر لیتے؟ اللہ تعالیٰ نے تمہیں شہادت کی موت دے دی‘ تمہارے لیے اس سے بڑی سعادت اور کیا ہو گی!

UP
X
<>