قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 158
وَلَئِن مُّتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لإِلَى الله تُحْشَرُونَ
اور اگر تم مر جاؤ یا قتل ہوجاؤ تو اﷲ ہی کے پاس تولے جاکر اکٹھے کئے جاؤ گے !
آیت 158: وَلَئِنْ مُّـتُّمْ اَوْ قُتِلْـتُمْ لَاِلَی اللّٰہِ تُحْشَرُوْنَ: ’’اور چاہے تم مرو یا قتل ہو‘ بہرحال اللہ ہی کے پاس اکٹھے کیے جاؤ گے۔‘‘
چاہے تمہیں اپنے بستروں پر موت آئے اور چاہے تم قتل ہو‘ ہرحال میں تمہیں اللہ کی جناب میں حاضر کر دیا جائے گا۔ تمہاری آخری منزل تو وہی ہے‘ خواہ تم بستر پر پڑے ہوئے دم توڑ دو یا میدانِ جنگ کے اندر جامِ شہادت نوش کر لو۔