June 29, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 142

اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِيْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصّٰبِرِيْنَ

بھلا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (یونہی) جنت کے اندر جا پہنچو گے ؟ حالانکہ ابھی تک اﷲ نے تم میں سے ان لوگوں کو جانچ کر نہیں دیکھا جو جہاد کریں، اور نہ ان کو جانچ کر دیکھا ہے جو ثابت قدم رہنے والے ہیں

 آیت 142:    اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّـۃَ:  ’’کیا تم نے سمجھا تھا کہ جنت میں یون ہی داخل ہو جاؤ گے‘‘

             وَلَمَّا یَعْلَمِ اللّٰہُ الَّذِیْنَ جٰہَدُوْا مِنْکُمْ وَیَعْلَمَ الصّٰبِرِیْنَ:  ’’حالانکہ ابھی تو اللہ نے دیکھا ہی نہیں ہے تم میں سے کون واقعتا (اللہ کی راہ میں) جہاد کرنے والے ہیں اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے والے ہیں۔‘‘

            گویا  ع  ’’ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں!‘‘ ابھی تو تمہارے لیے اس راستے میں کڑی سے کڑی منزلیں آنے والی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مضمون ہم سورۃ البقرۃ کی (آیت:214) میں پڑھ آئے ہیں۔ نوٹ کیجیے کہ زیر مطالعہ آیت کا نمبر: 142 ہے ‘ یعنی ہندسوں کی صرف ترتیب بدلی ہوئی ہے۔ 

UP
X
<>