June 30, 2025

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 139

وَلَا تَهِنُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 

(مسلمانو !) تم نہ تو کمزور پڑو اور نہ غمگین رہو ۔ اگر تم واقعی مومن رہو تو تم ہی سربلند ہوگے

  آیت 139:    وَلاَ تَہِنُوْا وَلاَ تَحْزَنُوْا:  ’’اور نہ کمزور پڑو اور نہ غم کھاؤ‘

             وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ:  ’’اور تم ہی سربلند رہو گے اگر تم مؤمن ہوئے۔‘‘

            یہ آیت بہت اہم ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا پختہ وعدہ ہے کہ تم ہی غالب و سر بلند ہو گے‘ آخری فتح تمہاری ہو گی‘ بشرطیکہ تم مؤمن ہوئے ۔ یہ آیت ہمیں دعوتِ فکر دیتی ہے کہ آج دنیا میں جو ہم ذلیل ہیں‘غالب و سربلند نہیں ہیں‘ تونتیجہ کیا نکلتا ہے؟ یہ کہ ہمارے اندر ایمان نہیں ہے‘ ہم حقیقی ایمان سے محروم ہیں۔ ہم جس ایمان کے مدعی ہیں وہ محض ایک موروثی عقیدہ ہے‘ یقین قلبی اور   (conviction) والا ایمان نہیں ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ اُمت کے اندر حقیقی ایمان موجود ہو اور پھر بھی وہ دنیا میں ذلیل و خوار ہو۔ 

UP
X
<>