October 24, 2026

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 137

قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ ۙ فَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ

تم سے پہلے بہت سے واقعات گذر چکے ہیں ۔ اب تم زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جنہوں نے (پیغمبروں کو) جھٹلایا تھا ان کا انجام کیسا ہوا ؟

آیت 137:    قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِکُمْ سُنَنٌ: ’’تم سے پہلے بھی بہت سے حالات و واقعات گزر چکے ہیں‘‘

             فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ:  ’’تو زمین میں گھومو پھرو‘‘

             فَانْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِـبَۃُ الْمُکَذِّبِیْنَ:  ’’اور دیکھو کہ کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا!‘‘

            قریش کے تجارتی قافلے شام کی طرف جاتے تھے تو راستے میں قومِ ثمود کا مسکن بھی آتا تھا اور وہ بستیاں بھی آتی تھیں جن میں کبھی حضرت لوط نے تبلیغ کی تھی۔ ان کے کھنڈرات سے عبرت حاصل کرو کہ ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا۔

UP
X
<>