قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 134
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاء وَالضَّرَّاء وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی (اﷲ کیلئے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں ۔ اﷲ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے
آیت 134: الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ: ’’وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں کشادگی میں بھی اور تنگی میں بھی‘‘
یہاں بھی تقابل ملاحظہ کیجیے کہ سود کے مقابلے میں انفاق کا ذکر ہوا ہے۔
وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ: ’’اور وہ اپنے غصے کو پی جانے والے اور لوگوں کی خطائوں سے درگزر کرنے والے ہیں۔‘‘
وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ: ’’اور اللہ تعالیٰ ایسے محسنین کو پسند کرتا ہے۔‘‘
یہ درجہ احسان ہے‘ جو اسلام اور ایمان کے بعد کا درجہ ہے۔