قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 133
وَسَارِعُواْ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ
اور اپنے رب کی طرف سے مغفرت اور وہ جنت حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے بڑھ کر تیزی دکھاؤ جس کی چوڑائی اتنی ہے کہ اس میں تمام آسمان اور زمین سماجائیں ۔ وہ اُن پرہیز گاروں کیلئے تیار کی گئی ہے
آیت 133: وَسَارِعُوْآ اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّ‘بِّکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُہَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ: ’’اور مسابقت کرو اپنے رب کی مغفرت کے حصول کے لیے اور اُس جنت کو حاصل کرنے کے لیے جس کا پھیلاؤ آسمانوں اور زمین جتنا ہے‘‘
اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَ: ’’وہ تیار کی گئی ہے (اور سنواری گئی ہے) اہل تقویٰ کے لیے۔‘‘