October 25, 2026

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 113

لَيْسُواْ سَوَاء مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَآئِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاء اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ 

(لیکن) سارے اہلِ کتاب ایک جیسے نہیں ہیں ۔ اہلِ کتاب ہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو (راہِ راست پر) قائم ہیں، جو رات کے اوقات میں اﷲ کی آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں اور جو (اﷲ کے آگے) سجدہ ریز ہوتے ہیں

آیت 113:    لَـیْسُوْا سَوَآءً:  ’’یہ سب کے سب برابر نہیں ہیں۔‘‘

            ان میں اچھے بھی ہیں‘ برے بھی ہیں۔

             مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ اُمَّـۃٌ قَــآئِمَۃٌ یَّـتْـلُوْنَ اٰیٰتِ اللّٰہِ اٰنَائَ الَّــیْلِ وَہُمْ یَسْجُدُوْنَ:  ’’اہل کتاب میں ایسے لوگ بھی ہیں جو (سیدھے راستے پر) قائم ہیں‘ رات کے اوقات میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔‘‘

            رسول اللہ  کے زمانے میں خاص طور پر عیسائی راہبوں کی ایک کثیر تعداد اِس کردار کی حامل تھی۔ ان ہی میں سے ایک بحیرہ راہب تھا جس نے بچپن میں آنحضور  کو پہچان لیا تھا۔ یہود میں بھی اِکا دُکا لوگ اس طرح کے باقی ہوں گے‘ لیکن اکثر و بیشتر یہود میں سے یہ کردار ختم ہو چکا تھا‘ البتہ عیسائیوں میں ایسے لوگ بکثرت موجود تھے۔ 

UP
X
<>