قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 111
لَنْ يَّضُرُّوْكُمْ اِلَّآ اَذًى وَاِنْ يُّقَاتِلُوْكُمْ يُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَ ۣ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ
وہ تھوڑا بہت ستانے کے سوا تمہیں کوئی بڑا نقصان ہرگز نہیں پہنچا سکیں گے ۔ اور اگر وہ تم سے لڑیں گے بھی تو تمہیں پیٹھ دکھاجائیں گے، پھر انہیں کوئی مدد بھی نہیں پہنچے گی
آیت 111: لَنْ یَّضُرُّوْکُمْ اِلاَّ اَذًی: ’’(اے مسلمانو!) یہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے سوائے تھوڑی سی کوفت کے۔‘‘
یہ تمہارے لیے تھوڑی سی زبان درازی اور کوفت کا سبب تو بنتے رہیں گے‘ لیکن یہ بالفعل تمہیں کوئی ضرر نہیںپہنچا سکیں گے۔
وَاِنْ یُّـقَاتِلُوْکُمْ یُوَلُّــوْکُمُ الْاَدْبَارَ: ’’اور اگر یہ تم سے جنگ کریں گے تو پیٹھ دکھا دیں گے۔‘‘
ان میں جرأت نہیں ہے‘ یہ بزدل ہیں‘ تمہارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔
ثُمَّ لاَ یُنْصَرُوْنَ: ’’پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔‘‘
یہ ایسے بے بس ہوں گے کہ ان کو کہیں سے مدد بھی نہیں مل سکے گی۔