قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 109
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اﷲ ہی کا ہے اور اسی کی طرف تمام معاملات لوٹائے جائیں گے
آیت 109: وَلِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ: ’’اور اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔‘‘
وَاِلَی اللّٰہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ: ’’اور بالآخر سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے ۔‘‘
قرآن حکیم میں اہم مباحث کے بعد اکثر اس طرح کی آیات آتی ہیں۔ یہ گویا concluding remarks ہوتے ہیں۔