قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 108
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعَالَمِينَ
یہ اﷲ کی آیتیں ہیں جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سنا رہے ہیں، اور اﷲ دنیا جہان کے لوگوں پر کسی طرح کا ظلم کرنا نہیں چاہتا
آیت 108: تِلْکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتْلُوْہَا عَلَیْکَ بِالْحَقِّ: ’’یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کو پڑھ کر سنا رہے ہیں حق کے ساتھ۔‘‘
وَمَا اللّٰہُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِیْنَ: ’’اور اللہ تعالی تو جہان والوں کے لیے ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا۔‘‘
لوگ اپنے اوپر خود ظلم کرتے ہیں‘ خود غلط راستے پر پڑتے ہیں اور پھر اس کی سزا انہیں دنیا اور آخرت میں بھگتنی پڑتی ہے۔