قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 106
يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكْفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُواْ الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ
اُس دن جب کچھ چہرے چمکتے ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ پڑ جائیں گے ! چنانچہ جن لوگوں کے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے اُن سے کہا جائے گا کہ ـ: ’’ کیا تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا ؟ لو پھر اب مزہ چکھو اس عذا ب کا، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے ۔ ‘‘
آیت 106: یَّوْمَ تَـبْـیَضُّ وُجُوْہٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْہٌ: ’’(قیامت کے دن) جس دن بعض چہرے بڑے روشن اور تابناک ہوں گے اور بعض چہرے سیاہ ہوں گے۔‘‘
فَاَمَّا الَّذِیْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْہُہُمْ: ’’تو جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے پوچھا جائے گا)‘‘
اَکَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِکُمْ: ’’کیا تم اپنے ایمان کے بعد کفر میں لوٹ گئے تھے؟‘‘
ہدایت کے آنے کے بعد تم لوگ تفرقے میں پڑگئے تھے اور حبل اللہ کو چھوڑ دیا تھا۔
فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَـکْفُرُوْنَ: ’’تو اب عذاب کا مزہ چکھو اُس کفر کے باعث جو تم کرتے رہے تھے۔‘‘