قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 105
وَلاَ تَكُونُواْ كَالَّذِينَ تَفَرَّقُواْ وَاخْتَلَفُواْ مِن بَعْدِ مَا جَاءهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَأُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جن کے پاس کھلے کھلے دلائل آچکے تھے، اس کے بعد بھی انہوں نے آپس میں پھوٹ ڈال لی اور اختلاف میں پڑ گئے ۔ ایسے لوگوں کو سخت سزا ہوگی ۔
آیت 105: وَلاَ تَـکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ تَفَرَّقُوْا وَاخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِ مَاجَآءَہُمُ الْـبَـیِّنٰتُ: ’’اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور انہوں نے اختلاف پیدا کر لیے اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح تعلیمات آ گئی تھیں۔‘‘
وَاُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ: ’’اور ان ہی لوگوں کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘