قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 93
إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ وَهُمْ أَغْنِيَاء رَضُواْ بِأَن يَكُونُواْ مَعَ الْخَوَالِفِ وَطَبَعَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ
اِلزام تو اُن لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود تم سے اجازت مانگتے ہیں ۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوگئے۔ اور اﷲ نے ان کے دلوں پر مہر لگادی ہے، اس لئے انہیں حقیقت کا پتہ نہیں ہے
آیت ۹۳: اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَی الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَکَ وَہُمْ اَغْنِیَآءُ: ‘‘الزام تو ان لوگوں پر ہے جو آپ سے رخصت مانگتے ہیں جب کہ وہ غنی (مالدار) ہیں۔‘‘
رَضُوْا بِاَنْ یَّـکُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ: ‘‘وہ راضی ہو گئے اس پر کہ ہو جائیں پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ‘‘
وَطَبَعَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لاَ یَعْلَمُوْنَ: ‘‘اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کر دی ہے‘ پس وہ صحیح علم سے بے بہرہ ہو چکے ہیں۔‘‘