May 2, 2025

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 46

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّ

یہی نہیں ، بلکہ ان کے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے، اور قیامت اور زیادہ مصیبت اور کہیں زیادہ کڑوی ہوگی

آيت 46:  بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ:  «بلكه ان كے اصل وعدے كا وقت تو قيامت هے اور قيامت بهت بڑى آفت هے اور بهت زياده كڑوى هے».

عربى ميں كڑوى چيز كو مرٌّ كهتے هيں، اور أَمَرُّ كے معنى هيں: بهت هى زياده كڑوى. سياقِ مضمون ميں اس آيت كا مفهوم يه هے كه حق وباطل كى اس كشمكش ميں پے در پے شكست مشركينِ عرب كا مقدر هے. عنقريب (9 هجرى ميں) ان پر ايك ايسا وقت بھى آنے والا هے جب جزيره نمائے عرب كى سرزمين ان پر تنگ هو جائے گى. اس وقت ان كے پاس اسلام قبول كرنے يا حدود عرب سے باهر چلے جانے كے سوا كوئى چاره نهيں هوگا. ايك مضبوط جمعيت اور اعلى پائے كى جنگى صلاحيت كے باوجود ان كى يه هزيمتيں، نقصانِ مال وجان اور ذلت ورسوائى الله كے عذاب هى كى مختلف صورتيں هيں. ليكن يه تو چھوٹے چھوٹے عذاب هيں اور دنيا كى زندگى كى حد تك عارضى نوعيت كى تكاليف هيں، جبكه انهيں بهت بڑے اور دائمى عذاب كا سامنا تو آخرت ميں كرنا پڑے گا.

UP
X
<>