May 3, 2025

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 45

سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ

(حقیقت تو یہ ہے کہ) اس جمعیت کو عنقریب شکست ہوجائے گی، اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے

آيت 45:  سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ:  «عنقريب ان كى جمعيت شكست كھا جائے گى اور پيٹھ پھير كر بھاگيں گے».

يه پيشين گوئى جو هجرت سے پانچ سال پهلے كر دى گئى تھى، ميدانِ بدر ميں حرف بحرف پورى هوئى. روايات ميں آتا هے كه غزوه بدر سے پهلى رات ميں حضور صلى الله عليه وسلم نے رو رو كر دعا كى، آپ كا يه سجده بهت طويل تھا اور دعا بھى بهت طويل تھى. آپ كى اس دعا كا لب لباب يه تھا كه اے الله! ميں نے اپنى پندره سال كى كمائى لا كر اس ميدان ميں ڈال دى هے، ميں آخرى رسول هوں، ميرے بعد كوئى نبى يا رسول نهيں آئے گا. اے الله! اس معركے ميں اگر يه لوگ هلاك هو گئے تو پھر قيامت تك اس زمين پر تيرى بندگى كرنے والا كوئى نهيں هو گا. اس رات آپ كے عريشے پر پهرے كے ليے حضرت ابو بكر مامور تھے، وه سجدے ميں آپ كى كيفيت كا مشاهده كر رهے تھے اور دعا كے رقت آميز الفاظ سن رهے تھے. اس دوران ايك موقع ايسا بھى آيا جب حضرت ابو بكر سے رها نه گيا اور وه پكار اٹھے: حَسْبُكَ يَا رَسُولَ الله .... كه اے الله كے رسول! اب بس كر ديجيے. پھر جب حضور نے سجدے سے سر مبارك اٹھايا تو آپ كى زبان مبارك پر يهى الفاظ تھے: (سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ) كه يه لوگ اپنى طرف سے بهت بڑا لشكر لے كر آئے هيں، ان كا يه لشكر يهاں شكست سے دو چار هو گا اور يه سب پيٹھ پھير كر بھاگ جائيں گے.

UP
X
<>