May 24, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 87

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تُحَرِّمُواْ طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلاَ تَعْتَدُواْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ

اے ایمان والو ! ا ﷲ نے تمہارے لئے جو پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں ان کو حرام قرار نہ دو، اور حد سے تجاوز نہ کرو۔ یقین جانو کہ اﷲ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

            َکھانے پینے کی چیزوں  میں  حلت و حرمت اور تحلیل و تحریم الہامی شریعتوں  کا ایک اہم موضوع رہا ہے۔  قرآن حکیم میں  بھی بار بار ان مسائل پر بحث کی گئی ہے اور یہ موضوع سورۃ البقرۃ سے مسلسل چل رہا ہے۔  عربوں  کے ہاں  نسل در نسل رائج مشرکانہ اوہام کی وجہ سے بہت سی چیزوں  کے بارے میں  حلّت و حرمت کے غلط تصورات ذہنوں  میں  پختہ ہو چکے تھے۔  اس قسم کے خیالات ذہنوں ،  دلوں  اور مزاجوں  سے نکلنے میں  وقت لگتا ہے۔  اس لیے بار بار ان مسائل کی طرف توجہ دلائی جار ہی ہے۔

آیت 87:   یٰٓــاَیـُّــہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تُحَرِّمُوْا طَـیِّبٰتِ مَـآ اَحَلَّ اللّٰہُ لَــکُمْ: ،،اے ایمان والو، نہ حرام ٹھہرا لو ان چیزوں  کو جن کو اللہ نے تمہارے لیے حلال کیا ہے،،

             وَلاَ تَعْتَدُوْا:   ،،اور حد سے تجاوز نہ کرو۔ ،،

            بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ تقویٰ کے جوش میں  اور بہت زیادہ نیکی کمانے کے جذبے میں  بھی کئی حلال چیزوں  کو اپنے اوپر حرام کر بیٹھتے ہیں ،  اس لیے فرمایا گیا کہ حد سے تجاوز نہ کرو۔  

             اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ:  ،،یقینا اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں  کو پسند نہیں  کرتا۔ ،،

UP
X
<>