قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 57
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الَّذِينَ اتَّخَذُواْ دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِّنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاء وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
اے ایمان والو ! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے ایسے لوگوں کو اپنا یارومددگار نہ بناؤ جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے، اور اگر تم واقعی صاحبِ ایمان ہو تو اﷲ سے ڈرتے رہو
ٓیت 57: یٰٓــاَیـُّـہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَـکُمْ ہُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْـکِتٰبَ مِنْ قَبْـلِکُمْ وَالْکُفَّارَ اَوْلِیَــآء: ،،اے اہل ِایمان، ان لوگوں کو اپنا دوست نہ بناؤ جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے ان لوگوں میں سے جنہیں کتاب دی گئی تھی تم سے پہلے اور دوسرے کافروں میں سے بھی۔ ،،
پھر وہی بات فرمائی گئی کہ مشرکین اور اہل ِکتاب میں سے کسی کو اپنا ولی اور دوست نہ بناؤ۔
وَاتَّـقُوا اللّٰہَ اِنْ کُنْتُمْ مُّـؤْمِنِیْنَ: ،،اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اگر تم مؤمن ہو۔ ،،