July 15, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 53

وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُواْ أَهَؤُلاء الَّذِينَ أَقْسَمُواْ بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ إِنَّهُمْ لَمَعَكُمْ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَأَصْبَحُواْ خَاسِرِينَ

اور (اس وقت) ایمان والے (ایک دوسرے سے) کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بڑے زور و شور سے اﷲ کی قسمیں کھائی تھیں کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں ۔ ان کے اعمال غارت ہوگئے، اور وہ نامراد ہو کر رہے

ٓیت 53:   وَیَـقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَہٰٓـؤُلَآء الَّذِیْنَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰہِ جَہْدَ اَیْمَانِہِمْ اِنَّـہُمْ لَمَعَکُمْ:   ،،اور (اُس وقت)  اہل ِایمان کہیں  گے کیا یہ وہی لوگ ہیں  جو اللہ کی قسمیں  کھا کھا کر کہتے تھے کہ وہ تو تمہارے ساتھ ہیں ۔ ،،

             حَبِطَتْ اَعْمَالُـہُمْ فَاَصْبَحُوْا خٰسِرِیْنَ:  ،،ان کے تمام اعمال اکارت ہو جائیں  گے اور وہ خسارے والے بن کر رہ جائیں  گے۔ ،،

UP
X
<>