July 22, 2025

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 40

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَاء وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاء وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی حکمرانی صرف اﷲ کے پاس ہے ؟ وہ جس کو چاہے عذاب دے، اور جس کو چاہے بخش دے، اور اﷲ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

آیت 40:   اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ لَہ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ:  ،،کیا تم نہیں  جانتے ہو کہ اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں  اور زمین کی بادشاہی؟،،

             یُـعَذِّبُ مَنْ یَّشَآء وَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآء:   ،،وہ سزا دے گا جس کو چاہے گا اور بخش دے گا جس کو چاہے گا۔ ،،

             وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْــرٌ:  ،،اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ،،

UP
X
<>