25 Dhul Qa'ada ,1446 AHMay 24, 2025

قرآن کریم > الأحقاف >sorah 46 ayat 27

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُم مِّنَ الْقُرَى وَصَرَّفْنَا الآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور ہم نے اور بستیوں کو بھی ہلاک کیا ہے جو تمہارے اردگرد واقع تھیں ، جبکہ ہم طرح طرح کی نشانیاں (اُن کے) سامنے لا چکے تھے، تاکہ وہ باز آجائیں

آیت ۲۷  وَلَقَدْ اَہْلَکْنَا مَا حَوْلَکُمْ مِّنَ الْقُرٰی: ’’اور ہم نے ہلاک کیا ہے بہت سی ایسی بستیوں کو جو تمہارے اردگرد آباد تھیں‘‘

          وہ تمام اقوام جن کے انجام کا ذکر قرآن میں تکرار کے ساتھ آیا ہے جزیرہ نمائے عرب کے اردگرد کے علاقوں میں آباد تھیں۔ احقاف یعنی قومِ عاد کا علاقہ مکہ سے جنوب مشرق میں واقع تھا۔ قومِ ثمود کا علاقہ (مدائن صالح) مکہ سے شمال میں تھا اور شمال ہی کے رخ میں حضرت شعیب کی قوم کا علاقہ مدین تھا۔ جبکہ بحیرئہ مردار (Dead Sea) کے ساحل پر حضرت لوط کی قوم آباد تھی۔ اس قوم کے شہروں کے کھنڈرات بھی بحیرۂ مردار کے اندر سے دریافت ہو چکے ہیں۔

          وَصَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ: ’’اور ہم نے پھیر پھیر کر ان کو اپنی آیات سنائیں تا کہ وہ رجوع کریں۔‘‘

X
<>