August 22, 2025

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 58

وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلاَّ جَدَلاً بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ

اور کہنے لگے کہ : ’’ ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ؟‘‘ انہوں نے تمہارے سامنے یہ مثال محض کٹ حجتی کیلئے دی ہے، بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو

آیت ۵۸:  وَقَالُوْٓا ءَاٰلِہَتُنَا خَیْرٌ اَمْ ہُوَ: ’’اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ؟‘‘

           مَا ضَرَبُوْہُ لَکَ اِلَّا جَدَلًا بَلْ ہُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ: ’’یہ باتیں وہ آپ سے نہیں کرتے مگر صرف جھگڑنے کو۔  حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ۔ ‘‘

UP
X
<>